02 دسمبر ، 2021
استاد راحت فتح علی خان نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر اماراتی شہریوں کو مبارکباد دی ہے اور ساتھ ہی 30 دسمبر کو دبئی میں کنسرٹ کا اعلان کردیا ہے۔
راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ ایسا کنسرٹ سجائیں گے جس کی مثال نہیں ملتی۔
جیو نیوز سے گفتگو میں راحت فتح علی خان نے خدا اور محبت کے ساونڈ ٹریک کی ریکارڈ توڑ مقبولیت پر خدا کا شکر ادا کیا کہا کہ ڈرامہ انڈسٹری تو مثالی پرفارمنس دے رہی ہے، فلم انڈسٹری بھی اچھے سینماز بننے کے بعد مزید پھلے پھولے گی۔
راحت فتح علی خان کا انٹرویو جمعے کی صبح پروگرام جیو پاکستان میں پیش کیا جائے گا۔