ویڈیو: معروف گلوکارہ شازیہ منظور سے ناشناس شخص نے انہیں ’ آنٹی‘ کہہ دیا

سوشل میڈیا پر ایک شخص پاکستان کی معروف گلوکارہ شازیہ منظور سے ناشناس نکلا اور انہیں ’آنٹی‘ کہہ دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’اسد انکل‘ نامی صارف نے ایک ویڈیو شیئر کرائی جس میں شازیہ منظور کو جدید ترین اسپورٹس کارس سے اترتے اور پھر گنگناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے ساتھ صارف نے لکھا کہ ’ذرا سوچیں جب آپ اپنی رخصتی کی کوشش کررہے ہوں اور باہر آئیں اور دیکھیں کہ کوئی آئنٹی آپ کے کار پر یہ کررہی ہیں۔‘

بعد میں لوگوں نے توجہ دلائی کہ بھائی یہ کوئی آنٹی نہیں بلکہ پاکستان کی معروف گلوکارہ شازیہ منظور ہیں۔

لوگوں کے توجہ دلانے پر ’اسد انکل‘ نے معافی مانگی لیکن شازیہ منظور کو شازیہ منصور لکھ گئے اور کہا کہ وہ یہ عہد کرتے ہیں کہ شازیہ منظور کے سارے گانے سنیں گے اور انہیں یاد بھی کریں گے۔


مزید خبریں :