پاکستان
Time 02 دسمبر ، 2021

فیصل واوڈا نے نااہلی کیس کیخلاف ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس رکوانےکے لیے ایک بار پھر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

فیصل واوڈا نے سنگل بینچ کے فیصلےکے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل جمع کرائی ہے۔ 

اس سے قبل چیف جسٹس اطہر من اللہ نے الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا کے خلاف کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

انٹرا کورٹ اپیل میں استدعا کی گئی ہےکہ 12 نومبر کا ایک رکنی بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور نااہلی کی درخواستیں قابل سماعت قرار دینےکا الیکشن کمیشن کا 12 اکتوبر کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

 انٹراکورٹ اپیل میں کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن میں میرے خلاف دائر درخواستیں زائد المیعائد ہو چکی ہیں۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا کے خلاف شہری دوست علی کی درخواست زیر سماعت ہے۔

مزید خبریں :