پاکستان
Time 03 دسمبر ، 2021

اسلام آباد ائیرپورٹ پرلینڈ کرنیوالے نجی ائیرلائن کےطیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

اسلام آباد ائیرپورٹ پرلینڈ کرنے والے نجی ائیرلائن کےطیارے سے پرندہ ٹکراگیا۔ —فوٹو: فائل
اسلام آباد ائیرپورٹ پرلینڈ کرنے والے نجی ائیرلائن کےطیارے سے پرندہ ٹکراگیا۔ —فوٹو: فائل 

کراچی سے اسلام آباد ائیرپورٹ پرلینڈ کرنے والے نجی ائیرلائن کےطیارے سے پرندہ ٹکراگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والی پرواز میں 150 سےزائد مسافر سوار تھے۔

ترجمان نجی ائیرلائن  کے مطابق پرندہ طیارے کے لینڈنگ گیئر سے ٹکرایا جس کے باعث  طیارےکومعمولی نقصان پہنچا جسے انجینئرز ٹھیک کررہےہیں۔

 ذرائع کے مطابق طیارےکی مرمت کےباعث اسلام آباد، کراچی پرواز تاخیر سےروانہ ہوگی۔