کھیل
Time 03 دسمبر ، 2021

کرسٹیانو رونالڈو 800 گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے

کرسٹیانو رونالڈو کیریئر میں 800 گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ۔ —فوٹو: فائل
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر میں 800 گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ۔ —فوٹو: فائل

عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کیریئر میں 800 گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ۔

 کرسٹیانو رونالڈو نے جمعرات کے روز  پریمیئر لیگ میں انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے آرسنل کے خلاف 2 شاندار گول کرکے  کیریئر میں  مجوعی طور پر  800 گول مکمل کیےجس کے بعد وہ  یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے۔

رونالڈو کے مجموعی  گولز کی تعداد 801 ہوگئی ہے ۔

کرسٹیانو رونالڈو نے ریال میڈرڈ سے کھیلتے ہوئے  450، مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے 130، جووینٹس کے لیے 101 پرتگال کی طرف سے ریکارڈ 115 گول کیے۔

اس کے علاوہ اسپورٹنگ دی کلب  کی جانب سے 5 گول کیے۔

واضح رہے کہ سب سے زیادہ انٹرنیشنلز گولز 115 کا ریکارڈ بھی کرسٹیانو رونالڈو  کے پاس ہے۔

خیال رہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ نے آرسنل کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی ۔

مزید خبریں :