پاکستان
Time 03 دسمبر ، 2021

پشاور بلدیاتی الیکشن میں سرکاری مشینری کے استعمال پر الیکشن کمیشن کا نوٹس

سرکاری وسائل کا استعمال کرنے اور الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سوشل میڈیا پر تنقید ہوئی تھی/ فائل فوٹو
 سرکاری وسائل کا استعمال کرنے اور الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سوشل میڈیا پر تنقید ہوئی تھی/ فائل فوٹو

پشاور میں بلدیاتی انتخابات میں سرکاری مشینری کے استعمال کا انکشاف ہوا جس پر الیکشن کمیشن حرکت میں آگیا۔

پشاور یونیورسٹی روڈ میں بلدیاتی انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کے لیے سرکاری مشینری کے استعمال کی ویڈیو وائرل ہونے پرالیکشن کمیشن نے نوٹس لیکر سی اینڈ ڈبلیو کے ایکس ای این کو دفتر طلب کرلیا۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق محکمہ سی اینڈ ڈبلیوکی کرین کی مدد سے پی ٹی آئی کی جھنڈیاں لگانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں چند افراد سرکاری کرین سے حکمران جماعت کے جھنڈے لگاتے نظر آ رہے ہیں۔

 سرکاری وسائل کا استعمال کرنے اور الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سوشل میڈیا پر تنقید ہوئی تھی۔

مزید خبریں :