پاکستان
Time 03 دسمبر ، 2021

رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن کل ہوگا

سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10:29پر ہوگا اور سورج کو مکمل گرہن دوپہر 12 بجے لگے گا/ فائل فوٹو
سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10:29پر ہوگا اور سورج کو مکمل گرہن دوپہر 12 بجے لگے گا/ فائل فوٹو

 محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا  آخری  مکمل سورج گرہن کل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  سورج گرہن جنوبی افریقا، جنوبی آسٹریلیا، جنوبی امریکا، بحیرہ اوقیانوس، بحرالکاہل، انٹارکٹیکا اور بحیرہ ہند کےعلاقوں میں دیکھا جاسکے گا جب کہ پاکستان میں سورج گرہن نظر نہیں آئے گا۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10:29پر ہوگا اور  سورج کو مکمل گرہن دوپہر  12 بجے لگے گا۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق  سورج گرہن کا اختتام  دوپہر  2 بج کر37منٹ پرہوگا۔

مزید خبریں :