کترینہ اور وکی نے شادی کے روز میڈیا سے بچنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا

کترینہ اور وکی اگلے ہفتے راجستھان کے قلعہ سکس سینس فورٹ بروارا میں شادی کریں گے: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو
کترینہ اور وکی اگلے ہفتے راجستھان کے قلعہ سکس سینس فورٹ بروارا میں شادی کریں گے: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کی تیاریوں کا سلسلہ زور وشور سے جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ اور وکی اگلے ہفتے راجستھان کے قلعہ سکس سینس فورٹ بروارا میں شادی کریں گے۔

البتہ کترینہ کیف کی شادی کی باتیں اب تک میڈیا تک ہی محدود ہیں اور اداکاروں کی جانب سے  اس شادی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے حتیٰ کہ خاندانی ذرائع نے  بھی کترینہ وکی کی شادی کی خبروں کی  تردیدکی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ کترینہ اور وکی صرف شادی ہی نہیں بلکہ شادی کی تیاریوں کو بھی میڈیا کی نظروں سے مکمل طورپر خفیہ رکھے ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود اس حوالے سے کوئی نہ کوئی نئی رپورٹ سامنے آرہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے نئے دعوے کے مطابق  کترینہ اور وکی جلد ہی شادی کے لیے جے پور جائیں گے  اور شادی کے روز میڈیا سے بچنے کے لیے جے پور سے شادی کے مقام تک جانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کریں گے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ بالی وڈ جوڑا جے پور سے سکس سینس فورٹ تک کا سفر ہیلی کاپٹر میں 2 گھنٹے میں طے کرے گا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ وکی اور کترینہ کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو شادی کے مقام پر داخلے کے لیے ایک خفیہ کوڈدیا جائے گا، شادی کے مقام میں داخلے کے بعد کسی بھی مہمان کو اسمارٹ فون کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی،  یہاں تک کہ مہمانوں کو وینیو تک لانے والے ڈرائیورز کے پاس بھی اسمارٹ فون کی بجائے عام فون ہوں گے۔

مزید خبریں :