05 دسمبر ، 2021
اداکارہ وینا ملک کی والدہ نے عدالت کے باہر اپنے سابق داماد اسد خٹک کو پانی کی بوتل دے ماری، وینا نے بھی برا بھلا کہا اور والدہ کا ہاتھ پکڑ کرلےگئیں۔
وینا ملک اور ان کے سابق شوہر اسد خٹک کے بچوں کی حوالگی کیس کی سماعت سیشن عدالت راولپنڈی میں ہوئی۔
اس سے قبل عدالت نے وینا کو بچوں کی والد سے ملاقات کا حکم دیا تھا، ملاقات نہ کرانے پر آرڈر جاری کرنے کی وارننگ بھی دی۔ وینا کے وکیل نے کہا کہ بچے بیمار ہیں، ملنا ہے تو اسد خٹک گھر آجائیں، تین مہینے سے بچوں کے اخراجات نہیں دیے۔
سول جج غلام اکبر نے وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کو بچوں کی پڑھائی اورعلاج کے لیے فیس ادا کرنےکا حکم دے دیا۔
عدالت میں پیش ہونے سے قبل وینا ملک کی والدہ نے طیش میں آکر اپنے سابق داماد اسد خٹک کو پانی کی بوتل دے ماری جس سے کمرہ عدالت کے باہر ماحول کچھ دیر کے لیے خراب ہوگیا۔