ایشیا اوشیانا جوڈو چیمپئن شپ، پاکستان کے قیصر خان نےکانسی کا تمغہ جیت لیا

پاکستان کے قیصر خان نے لبنان میں ہونیوالی ایشین اوشیانا جوڈو چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ —فوٹو: فائل
پاکستان کے قیصر خان نے لبنان میں ہونیوالی ایشین اوشیانا جوڈو چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ —فوٹو: فائل 

پاکستان کے قیصر خان نے لبنان میں ہونیوالی ایشین اوشیانا جوڈو چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے مطابق ، پاکستانی جوڈوکا قیصر خان ایشین چیمپئن شپ میں 100 کے جی ویٹ کیٹیگری میں شریک تھے۔

قیصر خان نے برانز میڈل کی باؤٹ میں  تاجکستان کے ر منصور رحٰمن کو 2 وازا۔آری کی بنیاد پر شکست دی۔ 

 اس سے قبل انہوں نے منگولیہ کے چنکوشل کو ری پیج کی باؤٹ میں شکست دی تھی۔

پاکستان جوڈو فیڈریشن( پی جی ایف)  نے ایونٹ میں میڈل جیتنے پر قومی ایتھلیٹ کو مبارکباد دی ہے۔

 پی جی ایف کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں شریک دوسرے پاکستانی کھلاڑی سجاد خان گو کہ میڈل نہ جیت سکے مگر انہوں نے انٹرنیشنل سطح پر اپنا ٹیلنٹ منوایا ہے۔

مزید خبریں :