کھیل
Time 07 دسمبر ، 2021

سرفراز احمد کی شاعرانہ پوسٹ پر ساتھی کرکٹرز کی تعریف

سرفراز احمد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں قومی اسکواڈ سے ڈراپ ہونے کے بعد شاعرانہ انداز اپنا لیا ہے۔ —فوٹو: فائل
سرفراز احمد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں قومی اسکواڈ سے ڈراپ ہونے کے بعد شاعرانہ انداز اپنا لیا ہے۔ —فوٹو: فائل 

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں قومی اسکواڈ سے ڈراپ ہونے کے بعد شاعرانہ انداز اپنا لیا ہے۔

سرفراز احمد نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ایک شیئر  لکھا۔

فوٹو: سرفراز احمد انسٹا گرام
فوٹو: سرفراز احمد انسٹا گرام 

سرفراز احمد نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ 'ہر ایک نظر کے لیے  مختلف پیام ہیں ہم، کہیں ہیں زہر کا پیالہ ، کہیں پہ جام ہیں ہم'۔

سرفراز احمد کے ساتھی کرکٹرز نے سابق کپتان کی اسٹوری پر تبصرہ کیا ۔

سرفراز احمد کے ساتھی کرکٹرز نے سابق کپتان کی اسٹوری پر تبصرہ کیا ۔ —فوٹو: انسٹاگرام سرفراز احمد
سرفراز احمد کے ساتھی کرکٹرز نے سابق کپتان کی اسٹوری پر تبصرہ کیا ۔ —فوٹو: انسٹاگرام سرفراز احمد

قومی کرکٹ ٹیم کے  فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ 'واہ گرو واہ' جبکہ فہیم اشرف نے سرفراز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 'واہ واہ ٹھاکر'۔

اس کے علاوہ آل راؤنڈر محمد نواز نے بھی سرفراز کے شیئر پر انہیں داد دی۔

یاد رہے کہ اس قبل بھی سرفراز احمد نے گزشتہ ہفتے ٹوئٹر پر ایک شعر پوسٹ کیا تھا۔

مزید خبریں :