07 دسمبر ، 2021
اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہےکہ سلیکٹیو احتساب کی بات کرنا 100 فیصد غلط ہے کیونکہ ایسا احتساب ماضی میں ہوا نہ کبھی ہوگا۔
پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں چیئرمین نیب نے کہا کہ پارلیمنٹ کی اہمیت مسلمہ ہے، پارلیمنٹ کا ہمیشہ احترام کیا ہے اور کریں گے، صرف مصروفیت کی وجہ سے پارلیمنٹ نہیں آسکا تھا۔
صحافی نے سوال کیا کہ شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں آپ ڈیلی ویجز چیئرمین نیب ہیں، اس پر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ جن پر مقدمات چل رہے ہیں ان کے کمنٹس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ سلیکٹیو احتساب کی بات کرنا بھی 100 فیصد غلط ہے کیونکہ ایسا احتساب ماضی میں ہوا نہ کبھی ہوگا۔