کھیل
Time 07 دسمبر ، 2021

بھارت کے دورہ جنوبی افریقا کا نیا شیڈول جاری

چار میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول اگلے سال جاری کیا جائے گا—فوٹو فائل
چار میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول اگلے سال جاری کیا جائے گا—فوٹو فائل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا میں 3 ٹیسٹ میچز اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی، ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا جب کہ دورہ 23 جنوری تک جاری رہے گا۔

کرکٹ جنوبی افریقا کی جانب سے گزشتہ روز نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ اور بی سی سی آئی نے تصدیق کی کہ اب 3 کے بجائے 2 سیریز کھیلی جائیں گی جن میں ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل شامل ہیں۔

تاہم چار میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول اگلے سال جاری کیا جائے گا جو مناسب وقت کو دیکھتے ہوئے رکھی جائے گی۔

جنوبی افریقا کے دورے میں چار مقامات سنچورین، جوہانسبرگ، کیپ ٹاؤن اور پارل پر تین ٹیسٹ اور تین ون ڈے کھیلے جائیں گے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے باعث بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا میں تاخیر کا امکان تھا۔

مزید خبریں :