Geo News
Geo News

Time 07 دسمبر ، 2021
پاکستان

بہاولپور میں کالج کی تقریب میں لڑکوں کا لڑکیوں کے بھیس میں رقص

ویڈیو کا جائزہ لے رہے ہیں، غیراخلاقی مواد پرکارروائی کریں گے، ڈائریکٹرکالجز— اسکرین گریب
ویڈیو کا جائزہ لے رہے ہیں، غیراخلاقی مواد پرکارروائی کریں گے، ڈائریکٹرکالجز— اسکرین گریب

بہاولپور کی تحصیل حاصل پورکے نجی کالج کی تقریب میں دو لڑکوں کی لڑکیوں کے بھیس میں رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دولڑکوں کو لڑکیوں کے بھیس میں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

نجی کالج کی ویڈیو پر اسے تنقید کانشانہ بنایاجارہاہے۔ اس حوالے سے  ڈائریکٹر کالجر کا کہناہے کہ ویڈیوکا جائزہ لے رہے ہیں، غیراخلاقی مواد پایاگیاتوسخت کارروائی کریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ نجی کالج کی تقریب مقامی شادی ہال میں منعقد کی گئی تھی۔