کترینہ اور وکی کی شادی میں آنیوالے مہمانوں کو دیا گیا ’خیرمقدمی رقعہ‘ سامنے آگیا

کترینہ اور وکی کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو دیا جانے والا مبینہ خیرمقدمی رقعہ (ویلکم نوٹ) سامنے آگیا ہے —فوٹو: سوشل میڈیا
کترینہ اور وکی کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو دیا جانے والا مبینہ خیرمقدمی رقعہ (ویلکم نوٹ) سامنے آگیا ہے —فوٹو: سوشل میڈیا

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل 9 دسمبر کو  رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں ، میڈیا میں ان کی شادی سے متعلق روز کوئی نئی خبر سامنے آجاتی ہے۔

اب بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ  کترینہ اور  وکی کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو دیا جانے والا مبینہ خیرمقدمی رقعہ (ویلکم نوٹ) سامنے آگیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق مبینہ ویلکم نوٹ میں شادی میں آنے والوں مہمانوں سے درخواست کی گئی ہے کہ شادی میں انجوائے کریں  لیکن اپنا موبائل فون  برائے مہربانی  اپنے  کمرے میں چھوڑ کر آئیں۔

اس کے علاوہ مبینہ ویلکم نوٹ میں مہمانوں کو سوشل میڈیا کے استعمال اور شادی کی تصاویر کو اپ لوڈ کرنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی 9 دسمبر بروز جمعرات کو راجستھان کے ضلع سوائی مدھوپور کے 700 سال قدیم قلعہ سکس سینس فورٹ میں ہوگی۔

مزید خبریں :