08 دسمبر ، 2021
ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔
جنید صفدر کا ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہوگا جب کہ ان کا نکاح عائشہ سیف سے رواں برس اگست میں لندن میں ہوا تھا جس کی تصاویر اور ویڈیوز کئی روز تک سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث رہی تھیں۔
جنید صفدر کی شادی کی خوشی کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی تقاریب کی کچھ اور تصاویر سامنے آئی ہیں۔
ان تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنید سفید شلوار قمیض میں ملبوس ہیں جب کہ ان کی اہلیہ عائشہ سیف نے سنہرے اور بنفشی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
ایک اور تصویر میں جنید صفدر کی بہن اور والدہ مریم نواز کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جنہوں نے گلابی رنگ کی ساڑھی پہن رکھی ہے۔
تصویر میں تمام خواتین کو کافی خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل ایک اور تقریب کی کچھ ویڈیوز منظرِ عام پر آئی تھیں جس میں مریم نواز اپنی سریلی آواز میں گلوکاری کررہی تھیں۔