08 دسمبر ، 2021
بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی مہندی کی تقریب کی مبینہ تصویر لیک ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ اور وکی 9 دسمبر کو بھارت کے شہر راجستھان کے قلعہ سکس سینسس فورٹ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے.
دونوں اداکاروں کا استقبالیہ ممبئی کے تاج لینڈ میں 11 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا۔
کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات کا آغاز راجستھان میں ہوگیا ہے اور اب بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کترینہ کی مہندی کی تقریب کی تصاویر لیک ہوگئی ہیں۔
ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کترینہ نے پستے رنگ کی ساڑھی پہن رکھی ہے اور وہ رقص کررہی ہیں تاہم ان تصاویر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔