پاکستان
Time 08 دسمبر ، 2021

کراچی میں 4.1 شدت کا زلزلہ، کئی عمارتیں لرز اٹھیں

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

کراچی کے مختلف علاقوں گلشن حدید، گڈاپ، آئی آئی چندریگر روڈ، گلستان جوہر، ملیر، کینٹ، اسکیم 33 سمیت دیگرعلاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق کراچی میں رات 10 بج کر 16 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.1 اورگہرائی 15 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے کراچی سے 15 کلومیٹر شمال میں تھا۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کے وقت لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے نکل آئے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے زلزلے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جبکہ بعض صارفین نے لوگوں کے گھروں سے باہر آنے کے مناظر بھی پوسٹ کیے ہیں۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلیٹ کے باہر مرد، خواتین اور بچے جمع ہیں۔

مزید خبریں :