Time 10 دسمبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

سونا، چاندی اور ہیرے، کترینہ اور وکی کے شادی کے لباس کی حیران کن تفصیلات

کترینہ اور وکی کی جانب سے جاری تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہےکہ اداکارہ شادی کے روز سرخ رنگ کے خوبصورت لہنگے میں نظر آئیں: فوٹو سوشل میڈیا
کترینہ اور وکی کی جانب سے جاری تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہےکہ اداکارہ شادی کے روز سرخ رنگ کے خوبصورت لہنگے میں نظر آئیں: فوٹو سوشل میڈیا

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کو لے کر جہاں مختلف ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئیں وہیں اب اداکار جوڑی  کے کپڑوں کے حوالے سے بھی نت نئی باتیں سامنے آرہی ہیں۔

کترینہ اور وکی کی جانب سے جاری تصاویر میں اداکارہ شادی کے روز سرخ رنگ کے خوبصورت لہنگے میں نظر آئیں اور ان کے شوہر وکی کوشل نے آئیوری رنگ کی شیروانی زیب تن کی۔

بھارتی میڈیا پر کترینہ اور وکی کے عروسی لباس کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق کترینہ اور وکی نے اپنی شادی کے روز معروف بھارتی ڈیزائنر سبیا ساچی کا تیارکردہ آؤٹ فٹ زیب تن کیا تھا جس کی تصدیق ڈیزائنر کے انسٹاگرام پر  بھی کی گئی ہے۔

کترینہ کا عروسی لباس 

کترینہ کا  عروسی لہنگا مٹکا سلک پر تلے کے کام کے ساتھ تیار کیا گیا تھا جس کے چاروں بارڈر پر ویلویٹ کی خوبصورت کڑھائی جھلملارہی تھی جب کہ کترینہ کے گھونگھٹ کو وکی کوشل کے پنجابی بیک گراؤنڈ سے جوڑا گیا تھا جس پر چاندی اور سونے کی ملمع کاری کی گئی تھی۔

کترینہ کیف کی جیولری

کترینہ کی جیولری بھی سبیاساچی کی تیار کردہ ہے جسے 22 قیراط سونے اور ڈائمنڈ سے تیار کیا گیا تھا۔

وکی کوشل کی شیروانی

وکی کوشل کی شیروانی بھی ڈیزائنر سبیا ساچی کی تیار کردہ ہے جسے سلک پر سونے اور چاندی کے ملمع لگے بٹن کے ساتھ تیار کیا گیا، وکی کا قلا اور گلے میں پہنا ہار بھی 18 قیراط سونے اور ڈائمنڈ سے تیار کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :