10 دسمبر ، 2021
کراچی سمیت ملک بھر میں جاری گیس بحران پر سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر میں سوشل میڈیا پر نوک جھونک ہو گئی۔
مفتاح اسماعیل نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ میں لکھا کہ پی ٹی آئی حکومت مسلسل چوتھی موسم سرما گیس فراہمی میں ناکام رہی، معاملے پر حماد اظہر اور شاہ زیب خانزادہ میں بحث ہونی چاہیے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ایک بحث شوکت ترین اور حماد اظہر میں بھی کرائی جائے کیونکہ شوکت ترین گیس کی بات کرتے ہیں۔
مفتاح اسماعیل کے ٹوئٹ پر حماد اظہر نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ایک بحث مفتاح اسماعیل اور نیب میں بھی کروائی جائے، آپ کے دور میں 50 فیصد کم ایل این جی آئی، فرنس آئل 4 گنا زیادہ خرچ ہوا۔