Time 10 دسمبر ، 2021
پاکستان

سندھ اور بلوچستان میں نان ایکسپورٹ صنعتوں کو گیس سپلائی کل سے تاحکم ثانی بند

کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں نان ایکسپورٹ صنعتوں کو گیس سپلائی کل سے تاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے مطابق فیصلہ گھریلو صارفین کو بہتر سپلائی کیلئے کیا گیا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ شدید سردی میں بلوچستان کے صارفین کیلئے گیس ضروری ہے۔

خیال رہے کہ شدید سردی میں کوئٹہ اور قلات سمیت بلوچستان کے کئی شہروں میں گیس کی قلت ہوگئی ہے اور کہیں گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے۔

گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :