Time 11 دسمبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

امیتابھ بچن ویرات کوہلی سے کس چیز میں مقابلہ کررہے ہیں؟

ویرات کوہلی کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فولو کیے جانے والے کرکٹر ہیں—فوٹو فائل
 ویرات کوہلی کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فولو کیے جانے والے کرکٹر ہیں—فوٹو فائل

بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے خود کی مقبولیت کا مقابلہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی مقبولیت سے کرنا شروع کردیا۔

امیتابھ بچن نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں بتایا کہ ان کے انسٹاگرام پر فالوورز کرکٹر ویرات کوہلی کے مقابلے میں بہت کم ہیں۔

اداکار نے اپنا موازنہ ویرات کوہلی سے کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز ہیں جن کی تعداد 160 ملین سے زائد ہے اور میرے بمشکل ہی 29 ملین فالوورز ہیں۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے کرکٹر ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 172 ملین ہے۔

ویرات کے بعد سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی اور سچن ٹنڈولکر مقبول ترین کرکٹر ہیں جن کے فالوورز کی تعداد بالترتیب 36.8 ملین اور 32.4 ملین ہے۔

مزید خبریں :