13 دسمبر ، 2021
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہفتے کی رات معروف گلوکار عاطف اسلم کے کنسرٹ میں خاتون سے بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا۔
عاطف اسلم کےکنسرٹ کےدوران خاتون سے بدتمیزی کی گئی۔ اسٹیج کے بالکل قریب خاتون سے ہونے والی بدتمیزی پرعاطف اسلم نےکنسرٹ روک دیا۔
عاطف اسلم نے خاتون کو اسٹیج پربلایا تاہم اس دوران خاتون روتی رہیں۔ عاطف اسلم نے خاتون کو تسلی دی اور کنسرٹ ادھوراچھوڑکرچلےگئے۔
عاطف اسلم کے کنسرٹ چھوڑ کر جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ خاتون نے سوشل میڈیا پر عاطف اسلم سے انتظامیہ کے خلاف ایکشن کی اپیل بھی کی۔