کھیل
Time 13 دسمبر ، 2021

ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو پاکستان نے 63 رنز سے شکست دی— فوٹو: پی سی بی
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو پاکستان نے 63 رنز سے شکست دی— فوٹو: پی سی بی

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو پاکستان نے 63 رنز سے شکست دی۔ یہ رواں برس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی 18 ویں کامیابی تھی۔

پی سی بی کے مطابق ایک سال کے دوران کسی بھی ٹیم کی جانب سے فتح کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے اور اس سے قبل بھی یہ اعزاز پاکستان کے ہی پاس تھا— پی سی بی
پی سی بی کے مطابق ایک سال کے دوران کسی بھی ٹیم کی جانب سے فتح کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے اور اس سے قبل بھی یہ اعزاز پاکستان کے ہی پاس تھا— پی سی بی

پی سی بی کے مطابق ایک سال کے دوران کسی بھی ٹیم کی جانب سے فتح کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے اور اس سے قبل بھی یہ اعزاز پاکستان کے ہی پاس تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے 2018 میں 17 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتے تھے اور آج ویسٹ انڈیز کیخلاف فتح کے بعد اس نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے اور ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے کا اپنا ریکارڈ مزید بہتر کرلیا ہے۔

مزید خبریں :