Time 14 دسمبر ، 2021
پاکستان

’کوئی دلہن کی طرف تو دیکھ ہی نہیں رہا‘، مریم کی سج دھج پر سوشل میڈیا پر بحث

بیٹے کی شادی کی تقریب میں مریم نواز کی سج دھج پر سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث  جاری ہے۔

مخالف کیمپس کے درمیان الفاظ کی جنگ جاری ہے۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ دلہن سے زیادہ تو ساس کی تیاری کے چرچے ہیں تو کسی نے کہا کہ ساس نے بن سنور کر بہو کے حصے کی ساری توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی، کوئی دلہن کی طرف تو دیکھ ہی نہیں رہا۔

اپنے بیٹے جنید صفدر کے بارات کی تقریب میں مریم نواز ایک ایک منفرد انداز — فوٹو: سوشل میڈیا
اپنے بیٹے جنید صفدر کے بارات کی تقریب میں مریم نواز ایک ایک منفرد انداز — فوٹو: سوشل میڈیا

تنقید کرنے والوں نے ایک کے بعد ایک طنز کے تیر  چلائے۔ ایک خاتون بولیں ’بس ساس بے رنگ لباس پہن کر کونے میں کھڑی ہوجائیں تو سب مطمئن ہوجائیں گے، ان کی ہمت کیسے ہوئی کہ وہ حسین لگیں اور خوش نظر آئیں !‘

اس پر ایک صارف کا جواب آیا کہ ’بیٹے کی شادی پر تیاری کریں لیکن خود دلہن نہ بن جائیں۔‘

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر بارات کی تقریب میں اپنی اہلیہ عائشہ کا ہاتھ تھام کر اسٹیج پر لارہے ہیں— فوٹو: سوشل میڈیا
مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر بارات کی تقریب میں اپنی اہلیہ عائشہ کا ہاتھ تھام کر اسٹیج پر لارہے ہیں— فوٹو: سوشل میڈیا


مزید خبریں :