Time 15 دسمبر ، 2021
پاکستان

رواں سردیوں میں گیس لوڈ شیڈنگ گزشتہ برسوں سے کم ہے: حماد اظہر کا دعویٰ

گیس کی قلت کا ایل این جی سے کوئی تعلق نہیں ہے: وفاقی وزیر برائے توانائی۔ فوٹو: فائل
گیس کی قلت کا ایل این جی سے کوئی تعلق نہیں ہے: وفاقی وزیر برائے توانائی۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سال سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ پچھلے برسوں سے کم ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ گیس کی قلت کا ایل این جی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بیانیہ بنایا گیا کہ حکومت نے بروقت ایل این جی درآمد نہ کی اس لیے گیس کی قلت ہوئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ورچوئل ایل این جی ٹرمینلز کے ذریعے پائپ لائن کے بغیر ایل این جی فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی 2023-24 تک روس کی مدد سے پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن مکمل ہو جائے۔

مزید خبریں :