’اب ان قدموں کو چوم نہیں سکوں گا‘، عمران عباس کی والدہ انتقال کرگئیں

اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی ماں کے حوالے سے ایک جذباتی پیغام میں مداحوں کو اس افسوس ناک خبر سے آگاہ کیا
اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی ماں کے حوالے سے ایک جذباتی پیغام میں مداحوں کو اس افسوس ناک خبر سے آگاہ کیا

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس کی والدہ انتقال کرگئیں۔

اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی ماں کے حوالے سے ایک جذباتی پیغام میں مداحوں کو اس افسوس ناک خبر سے آگاہ کیا۔

عمران عباس نے لکھا کہ ’الوداع میری ماں، میں اب ان قدموں کو مزید چوم نہیں سکوں گا، آج میں نے اپنی جنت کھو دی، برائے مہربانی میری ماں کیلئے سورۃ الفاتحہ پڑھیں۔‘

علاوہ ازیں عمران عباس نے فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ دو برس قبل 15 دسمبر کو ہی میرے والد کا انتقال ہوگیا تھا اور اسی تاریخ کو آج میری والدہ چل بسیں۔

عمران عباس کی والدہ کے انتقال کی پوسٹ پر اداکارہ سجل علی نے افسوس کا اظہا رکیا اور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی۔

مزید خبریں :