کترینہ کو شادی پر سلمان اور رنبیر نے کیا تحائف دیے؟

اداکار رنبیر کپور نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کیف کو تحفے میں ہیروں کا ہار دیا ہے—فوٹو: فائل
اداکار رنبیر کپور نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کیف کو تحفے میں ہیروں کا ہار دیا ہے—فوٹو: فائل

اداکارہ کترینہ کیف کو اپنے سابق مبینہ بوائے فرینڈز سے شادی پر کروڑوں روپے کی مالیت کے تحائف ملے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سلمان خان نے کترینہ کیف اور  وکی کوشل کو ان کی شادی پر رینج روور گاڑی بطور تحفہ دی جس کی قیمت 3 کروڑ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب اداکار  رنبیر کپور  نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کیف کو تحفے میں ہیروں کا ہار دیا اور بھارتی میڈیا کے مطابق اس ہار کی مالیت 2.7 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

دونوں اداکاروں نے کترینہ کیف کی شادی میں شرکت نہیں کی لیکن پھر بھی انہوں نے کترینہ کو قیمتی تحائف بھیجے۔

دیگر اداکاروں کی جانب سے ملنے والے تحفے

اداکار شاہ رخ خان نے اپنی ذاتی مصروفیات کے باعث کترینہ کی شادی میں شرکت نہیں کی لیکن انہوں نے کترینہ کیف کو شادی کے تحفے میں 1.5 لاکھ کی ایک پینٹنگ دی۔

اداکار ہریتھک روشن کی بات کی جائے تو انہوں نے وِکی اور کترینہ کو تحفے میں بی ایم ڈبلیو G310 بائیک دی جس کی قیمت 3 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

اداکارہ انوشکا شرما اور عالیہ بھٹ نے بھی ساتھی اداکاروں کی شادی کی خوشی میں انہیں تحائف دیے۔

انوشکا شرما نے 6.4 لاکھ بھارتی روپے کے ہیرے کے بُندے جب کہ عالیہ نے لاکھوں روپے کی پرفیوم کی باسکٹ بطور تحفہ پیش کی۔

مزید خبریں :