16 دسمبر ، 2021
75 لاکھ لیٹرز یومیہ پیداواری صلاحیت والی پاکستان ریفائنری لمیٹڈ بند کرنا پڑگئی۔
پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے مطابق بجلی گھروں نے فرنس آئل کی خریداری روک دی جس کی وجہ سے آئل اسٹوریج بھر گئے اور 75 لاکھ لیٹرز یومیہ پیداواری صلاحیت والی پاکستان ریفائنری بند کردی گئی ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق ریفائنری مزید چلاتے تو تیل ضائع کرنا پڑتا جبکہ حکومت کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے ۔
اس کے علاوہ پاکستان ریفائنری لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو خط لکھ کر آپریشن بند کرنے سے آگاہ کردیا۔