کھیل
Time 17 دسمبر ، 2021

’انہیں اڑنا سکھائیں‘ شعیب اختر کے بیٹے نے بھی والد کا انداز اپنالیا

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے ایک تصویر شیئر کی ہے:فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے ایک تصویر شیئر کی ہے:فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

 پاکستان کے فاسٹ بولر شعیب اختر   کے بیٹے میکائیل شعیب  نے بھی والد کا مخصوص انداز اپنا لیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے ایک تصویر شیئر کی جس میں انھیں بیٹے کے ہمراہ ساحل پر اپنے مخصوص انداز میں دوڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ تصویر میں  شعیب اور  میکائیل وہی انداز اپنائے ہوئے ہیں جو راولپنڈی ایکسپریس اپنے دور کرکٹ میں وکٹ لینے کے بعد جشن مناتے ہوئے اپناتے تھے۔

سابق فاسٹ بولر نے شیئر کی گئی تصویر میں کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ’ انھیں اڑنا سکھائیں اور  پھر انھیں اڑنے دیں کیوں کہ اس کے لیے ہم یہاں ہیں‘۔

شعیب اختر کی شیئر کی گئی تصویر  پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا جا رہا ہے، کچھ مداح تذبذب کا بھی شکار ہیں آیا یہ ان کا بیٹا ہے یا کسی اشتہار کے دوران لیا گیا پوز۔

مزید خبریں :