کھیل
Time 17 دسمبر ، 2021

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی۔

ڈھاکا میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا اہم میچ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جہاں بھارت نے پہلے ہی کوارٹر میں ملنے والے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کردیا۔

دوسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی، تیسرے کوارٹر میں بھارت کے آکاش دیر سنگھ نے دوسرا گول کرکے برتری دگنی کردی لیکن تیسرے کوارٹر کے اختتام سے ایک منٹ قبل پاکستان کے جنید منظر نے گول کرکے برتری کو کم کیا۔

چوتھے کوارٹر میں بھارت کے ہرمن دیپ سنگھ نے اپنا دوسرا گول کرکے بھارت کی برتری 1-3 کردی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں تیسرا میچ کل جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گا۔

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت 7 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ پاکستان ایک پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

مزید خبریں :