کاروبار
Time 17 دسمبر ، 2021

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا

100 انڈیکس 169 پوائنٹس اضافے سے 43900 پر بند ہوا— فوٹو: فائل
100 انڈیکس 169 پوائنٹس اضافے سے 43900 پر بند ہوا— فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 169 پوائنٹس اضافے سے 43900 پر بند ہوا۔ 

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 445 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور ہنڈریڈ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 44 ہزار رہی۔

شیئرز بازار میں آج 25 کروڑ 22 لاکھ شیئرز کا کاروبار 8 ارب روپے میں ہوا۔ مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن تقریباً 20 ارب روپے بڑھ کر7519 ارب روپے ہے۔