اداکارہ سنی لیون نے کھلونے سے کھیلنے کی دلچسپ ویڈیو جاری کردی

بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے  بچوں کی طرح کھلونے سے کھیلنے کی دلچسپ ویڈیو جاری کردی۔

سنی لیون نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ایک کھلونے میں  پاؤں ڈالے اچھل کود رہی ہیں اور کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ' کچھ کھلونے کافی مزے کے ہوتے ہیں'۔

خیال رہے کہ اداکارہ سنی لیون نے 2012 میں  فلم’جسم 2‘  سے اپنے بالی وڈ کیریئر کا آغاز کیا تھا جبکہ وہ اب تک کئی فلموں میں بطور اداکارہ کام کرچکی ہیں۔

مزید خبریں :