17 دسمبر ، 2021
کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے سلور میڈل جیت لیا۔
تاشقند میں نوح بٹ نے 109پلس ویٹ کیٹیگری میں 390 کلوگرام کا وزن اٹھاکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
اس کیٹیگری میں نیوزی لینڈ کے ویٹ لفٹر نے پہلی جبکہ بھارتی پلیئر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس شاندارکارکردگی کے سبب نوح بٹ نے اگلے برس ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا۔