Time 17 دسمبر ، 2021
پاکستان

لاہور : ایک ہی محلے کے 5 بچوں کے ساتھ مبینہ زیادتی، 2 ملزمان گرفتار

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں 5 بچوں کے ساتھ مبینہ زیادتی پر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

بچوں کےوالدین کی درخواست پر مقدمہ درج  ہوگیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ طبی معائنے میں بچوں سے جنسی زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔

لاہورکے علاقے ہربنس پورہ کے ایک ہی محلے میں 5 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ 

ایس ایس پی مستنصر فیروز کے مطابق شہری عبدالباسط کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق واقعے میں ملوث دونوں ملزمان اصغر اور زبیر نے باری باری 5 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

مزید خبریں :