دنیا
Time 17 دسمبر ، 2021

’فیصلہ ڈائيلاگ سے نہیں باکسنگ رنگ میں ہوگا‘، برازیلین سیاستدانوں کا انوکھا طریقہ

فیصلہ ڈائيلاگ سے نہیں باکسنگ سے ہوگا، برازيل میں دو سیاسی رہنماؤں نے اپنے تنازع کا فیصلہ باکسنگ رنگ میں باہمی مقابلے سے کیا۔

برازیلین میئر اور سابق کسان کونسلر کے درمیان مکسڈ مارشل آرٹس کی فائٹ دیکھنے کے لیے شائقین بھی آئے، امپائرنگ بھی ہوئی۔

دونوں کے درمیان واٹر پارک کے معاملے پر تنازع تھا ، لڑائی میں میئر جیت گئے تو مسئلہ ان کی مرضی کے مطابق حل ہونے پر اتفاق ہوگيا۔

فائٹ کےبعد دونوں نے ایک دوسرے کو گلے بھی لگایا اور اس طرح ایک مثبت سرگرمی کے ساتھ تنازع بھی حل ہوگیا۔

مزید خبریں :