20 دسمبر ، 2021
کراچی میں جاری قائد اعظم ٹرافی میں ناردرن کی نمائندگی کرنے والے محمد حریرہ نے ٹرپل سنچری اسکور کردی۔
محمد حریرہ قومی ٹیم کے سابق کپتان آل راؤنڈر شعیب ملک کے بھتیجے ہیں جنہوں نے اسٹیٹ بینک گراؤنڈ پر بلوچستان کے خلاف صرف 327 گیندوں پر 300 رنز بناکر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
19 سالہ محمد حریرہ فرسٹ کلاس ٹرپل سنچری کرنے والے پاکستان کے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں جب کہ حریرہ کی ٹرپل سنچری موجودہ سیزن کی دوسری ٹرپل سنچری ہے۔
مجموعی طور پر نوجوان بیٹر دنیا کا آٹھواں کم عمر ترین ٹرپل سنچری میکر ہے جب کہ جاوید میانداد 17 سال کی عمر میں ٹرپل سنچری کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں۔