Time 20 دسمبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

حادثے نے 5 وقت کا نمازی بنادیا: شہریار منور

اداکار نے بتایا کہ میں ہمیشہ ہی نماز پڑھتا تھا—فوٹو: شہریارمنور/انسٹاگرام
اداکار نے بتایا کہ میں ہمیشہ ہی نماز پڑھتا تھا—فوٹو: شہریارمنور/انسٹاگرام

پاکستانی اداکار شہریار منور کا کہنا ہے کہ خطرناک روڈ حادثے نے انہیں پانچ وقت نماز کا پابند بنادیا۔

شہریار منور نے اداکارہ سائرہ یوسف کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے گزشتہ برس پیش آنے والے حادثے کے بعد اپنی زندگی میں تبدیلیوں کے حوالے سے بات کی۔

اداکار نے بتایا کہ میں ہمیشہ ہی نماز پڑھتا تھا لیکن حادثے کے بعد میں پانچوں وقت کی نماز ادا کرنے لگا۔

شہریار منور کا کہنا تھا کہ کووڈ کے دوران پیش آنے والے حادثے کے بعد میں ڈپریشن کا شکار ہوگیا تھا، میرا وزن بھی کافی بڑھ گیا تھا جس کے بعد میں نے یوگا کرنا شروع کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس شہریار منور بائیک پر شمالی علاقہ جات گھومنے گئے تھے، گلگت سے ہنزہ جاتے ہوئے ان کے ساتھ حادثہ پیش آیا جس میں اداکار کا بازو ٹوٹ گیا تھا اور وہ علاج کے لیے لندن چلے گئے تھے۔

مزید خبریں :