پاکستان
Time 20 دسمبر ، 2021

اب عالم یہ ہے کہ وہ فرماتے ہیں ہماری مدد کریں کوئی طریقہ بنائیں: آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ’فارمولا بنا بنا کرملک کا بیڑا غرق کررہے ہیں، اب یہ عالم ہےکہ وہ فرماتے ہیں کہ آکرہماری مددکریں کوئی ہم طریقہ بنائیں، فارمولا بنائیں لیکن جواب یہ ہے اب تم اس کی چھٹی کرو پھر ہم سے بات کرو‘۔

نوابشاہ میں ظہرانے سے خطاب میں  آصف زرداری کا کہنا تھاکہ میں نے ان کو پہلے دن کہا تھا کہ نیب چلے گی تو حکومت نہیں چلے گی، اب یہ نیب چلا رہے ہیں، حکومت نہیں چلا رہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ان کے اپنے سیکرٹریز کسی بھی معاہدے پر سائن کرنے پر تیار نہیں ہیں، اب تو نیب میں ریلیکسیشن دی جا رہی ہے لیکن جو نقصان ہونا تھا وہ تو ہو گیا، ڈالر 180 روپے کا ہو گیا ہے، ضرورت ہی نہیں تھی روپے کی قدر کم کرنے کی، یہ ڈی ولیوی ایشن کرنے والے جاہل ہیں،یہ جتنے بھی باہرسے آتے ہیں جاہل ہیں، ان کوسمجھ نہیں آئی اورہمارا قرض ڈبل ہوگیا ہے۔

سابق صدر کا کہنا تھاکہ ’پیپلز پارٹی کیلئے کوئی مسئلہ نہیں، ان کیلئے مسئلے ہیں، اب یہ عالم ہےکہ وہ فرماتے ہیں کہ آکرہماری مددکریں کوئی ہم طریقہ بنائیں، فارمولا بنائیں، میں نے کہا کوئی فارمولا وار مولا نہیں، تم نے یہ فارمولے بنا بنا کرملک کا خانہ خراب کردیا، جواب یہ ہے اب تم کرو اس کی چھٹی پھر کرو ہم سے بات‘۔

مزید خبریں :