22 دسمبر ، 2021
کراچی میں گیس کا بحران شدید ہوگیا جس کے باعث بعض علاقوں میں گیس مکمل طور پر غائب ہوگئی۔
کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور اس کے اطراف آبادیوں میں گیس مکمل طور پر غائب ہے اور گزشتہ کئی دنوں سے گیس سپلائی بند ہے۔
دوسری جانب ڈی ایچ کیلئے سوئی سدرن کی اضافی گیس پائپ لائن کا منصوبہ بھی تعطل کاشکار ہے اور 3 سال سے تعطل کا شکار پائپ لائن منصوبہ رواں موسم سرمابھی مکمل نہ ہونےکا خدشہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پائپ لائن تکمیل میں مزید ایک ماہ لگ سکتا ہے۔
دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن کا کہنا ہےکہ صنعتوں سےگیس کی گھروں کو منتقلی پر صنعتکاروں نے حکم امتناع لے رکھا ہے، گیس کی طلب و رسد کا فرق 220 ملین مکعب فٹ ہوگیا ہے جب کہ گیس فیلڈز سے سپلائی میں بھی کمی کا سامنا ہے۔