Time 22 دسمبر ، 2021
کاروبار

پاکستانیوں کے پاس 20 ارب ڈالرز مالیت کی کرپٹوکرنسی کا انکشاف

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر ناصر مگوں نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانیوں کے پاس 20 ارب ڈالرز کی کرپٹو کرنسی موجود ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر مگوں کا کہنا تھاکہ ہماری تحقیق کےمطابق پاکستانیوں کے پاس 20 ارب ڈالرز کی کرپٹوکرنسی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ حکومت  سے درخواست ہے کہ کرپٹو کرنسی دبئی کے بجائے پاکستان میں کیش ہو جبکہ بھارت میں بھی کرپٹو کرنسی کے اصول بنا دیے گئےہیں۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت کا سب سے بڑا مسئلہ وقت پر فیصلہ سازی نہ کرنا ہے۔

مزید خبریں :