ساس کی جیت اور بہو کی ہار، صاحب خانہ مشکل میں پھنس گيا

ضلع مہمند میں بلدیاتی انتخابات میں ساس کی جیت اور بہو کی ہار پر صاحب خانہ مشکل میں پھنس گيا۔

ویلج کونسل ترکزئی 3 سے عوامی نیشنل پارٹی سے خاتون امیدوار65 سالہ دنیا بی بی نے جماعت اسلامی کی امیدوار کو شکست دی، جیت پرگھرمیں خوشی کا سماں ہے۔

ویلج کونسل ترکزئی ٹو سے ہارنے والی دنیا بی بی کی بہو رابعہ بی بی کہتی ہیں کہ اسے اپنی شکست کا غم تو ہے لیکن ساس کی جیت کے ساتھ ساتھ خوشی اس بات کی بھی ہے کہ لوگوں نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں بھی ووٹ دیے۔

والدہ کی جیت اوربیوی کی ہارکے باوجود پرعزم شاہ نواز کی سپورٹ دونوں کے ساتھ ہے اور ان کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں بیوی مزید محنت کرے گی اور انتخاب جیتے گی۔

خواتین کے حقوق کیلئے انتخابات میں حصہ لینے والی یہ ساس بہو قبائلی اضلاع کے خواتین کیلئے ایک مثال ہیں جو مردوں کے شابہ بشانہ کھڑے ہو کر اپنے مسائل کے حل کیلئے کچھ کرنا چاہتی ہیں۔

مزید خبریں :