Time 24 دسمبر ، 2021
شہر شہر

کراچی میں جائیداد کے تنازع پر بہن بھائی نے دیگر بہن بھائی کو گھر سے نکال دیا

23 دسمبر کی صبح تقریباً 11 بجے خدیجہ زیدی کے گھر میں ان کا بھائی چند افراد کے ساتھ داخل ہوا اور گھر میں توڑ پھوڑ شروع کردی— فوٹو: فائل
23 دسمبر کی صبح تقریباً 11 بجے خدیجہ زیدی کے گھر میں ان کا بھائی چند افراد کے ساتھ داخل ہوا اور گھر میں توڑ پھوڑ شروع کردی— فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی میں جائیداد کے تنازع پر بہن بھائی نے دیگر بہن بھائی کو گھر سے باہر نکال دیا، متاثرہ بہن بھائی رات گئے تک گھر کے باہر بیٹھے رہے۔

23 دسمبر کی صبح تقریباً 11 بجے خدیجہ زیدی کے گھر میں ان کا بھائی چند افراد کے ساتھ داخل ہوا اور گھر میں توڑ پھوڑ شروع کردی، اس دوران گھر کے ملازمین پر بھی تشدد کیا گیا اور سب کو گھر سے باہر نکال دیا۔

خدیجہ کے مطابق گھر میں ان کے چھوٹے بھائی کا کم حصہ ہے جس کے لیے اسے رقم کی بھی پیشکش کی گئی ہے تاہم بھائی نے حصے کے لیے مقدمہ دائر کردیا ہے جس کے بعد عدالت نے فیصلے تک فریقین کو مکان بیچنے سے بھی روک دیا ہے۔

خدیجہ کے مطابق ان کے بیٹے اور دوسرے بھائی کو تو گھر سے نکال دیا گیا ہے جبکہ گھر پر قابض بہن اور بھائی کی جانب سے انہیں گھر کے پالتو جانوروں کو کھانا کھلانے کی بھی اجازت نہیں دی جارہی اور نہ ہی انہیں گھر سے کوئی بھی ضروری سامان لینے دیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے خدیجہ کے بھائی جس پر گھر پر قبضے کا الزام عائد کیا گیا ہے اس کا مؤقف سامنے نہیں آیا۔

مزید خبریں :

بھینس کا قومی دن

بھینس کا قومی دن

02 مارچ ، 2021