دنیا
Time 25 دسمبر ، 2021

سعودی عرب: حوثی ملیشیا کے میزائل حملے میں 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

عرب اتحاد نے حملے پر وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی خطرے کی صورت میں فضائی حملے کیے جائیں گے: فوٹو بشکریہ عرب میڈیا
عرب اتحاد نے حملے پر وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی خطرے کی صورت میں فضائی حملے کیے جائیں گے: فوٹو بشکریہ عرب میڈیا

سعودی عرب میں حوثی ملیشیا کے میزائل حملے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

ترجمان سعودی سول ڈیفنس کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک سعودی اورایک یمنی شہری شامل ہے جب کہ زخمیوں میں ایک سعودی اور 6 بنگلادیشی شہری شامل ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق حوثی ملیشیا کی جانب سے میزائل جازان شہر میں داغا گیا جو سمتا کے علاقے میں جاکر گرا جب کہ میزائل حملہ یمن کے شہر صعدہ سے کیا گیا جس میں 12 گاڑیوں اور چنددکانوں کوبھی نقصان پہنچا۔

عرب اتحاد نے حملے پر وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی خطرے کی صورت میں فضائی حملے کیے جائیں گے۔

عرب اتحاد کاکہنا ہےکہ اس سے قبل حوثی ملیشیا کی جانب سے نجران شہر پر بھی میزائل حملہ کیا گیا جسے ناکام بنادیا۔

مزید خبریں :