دنیا
Time 26 دسمبر ، 2021

ویڈیو: تیندوے کا گھر میں گھس کر حملہ، جانور کو اٹھا کر لے گیا

گھروں میں بلی سانپ کے گھس آنے کے واقعات تو معمول کی بات ہے لیکن بھارت میں اپنی نوعیت کا ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس میں ایک تیندوے نے گھر میں گھس کر کتے پر حملہ کر دیا۔

تیندوے کی گھر میں گھس آنے کی ویڈیو کو  بھارتی محکمہ جنگلات کے افسر کی جانب سے شیئر کیا گیا ہے جس میں جنگلی جانور  کو گھر کے دروازے پر نوکیلے جنگلوں سے پھلانگ کر اندر جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں بعد ازاں تیندوے کو اسی نوکیلے جنگلوں سے گھر میں موجود پالتو کتے کو دانتوں میں دبوچے لے جاتے بھی دیکھا گیا۔

بھارتی افسر نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ کچھ لوگوں کے لیے یہ غیر معمولی واقعہ ہے لیکن بھارت کے پہاڑی علاقوں سمیت کئی علاقوں میں تیندوے کتوں کا شکار کرتے ہیں جس کے پیش نظر مقامی لوگ کتوں کے گلے میں آئرن کالر پہنا دیتے ہیں۔ 

مزید خبریں :