Time 27 دسمبر ، 2021
کھیل

ایشز: انگلش ٹیم کے فیملی گروپ کا ایک فردکورونا کا شکار، میچ شروع ہونے میں تاخیر

ٹیسٹ کے نتائج آنے تک انگلش ٹیم کو ہوٹل میں روکا گیا —فوٹو: رائٹرز فائل
ٹیسٹ کے نتائج آنے تک انگلش ٹیم کو ہوٹل میں روکا گیا —فوٹو: رائٹرز فائل 

ایشز سیریز کیلئے انگلش کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کے فیملی گروپ میں سے ایک فرد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا  جس کے باعث  تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل تاخیر سے شروع ہوگا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق اسکواڈ کے فیملی گروپ میں سے ایک فرد کورونا کا شکار ہوا جس کے بعد تمام ممبران کا دوبارہ کووڈ ٹیسٹ کروایا گیا ۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کے نتائج آنے تک انگلش ٹیم کو ہوٹل میں روکا گیا ۔

تاہم تھوڑی دیر کے وقفے کے بعد کووڈ ٹیسٹ کے نتائج  منفی آگئے اور ٹیم کو گراؤنڈ میں جانے کی اجازت مل گئی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کاتیسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے جس کی پہلی اننگز میں انگلش ٹیم 185 رنز بناکر آؤٹ ہوچکی ہے جبکہ  جواب میں پہلے روز کے اختتام تک کینگروز نے ایک وکٹ پر 61 رنز بنائے تھے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کو 5میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :