انٹرٹینمنٹ
27 دسمبر ، 2021

آئمہ بیگ کانسرٹ میں بدتمیزی پر ناراض، ویڈیو وائرل

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ لائیو کانسرٹ میں بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔

 انسٹاگرام پر آئمہ بیگ کے لائیو کانسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں گلوکارہ کو کانسرٹ کے دوران مداحوں کے درمیان موجود ایک شخص کو اسٹیج سے دور رہنے کا کہتے سنا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ دورانِ کانسرٹ آئمہ بیگ ایک شخص کو اسٹیج سے پیچھے ہٹنے کا کہہ رہی ہیں اور کانسرٹ میں شریک مداحوں سے بھی اسے پیچھے ہٹانے کا مطالبہ کررہی ہیں۔

آئمہ بیگ نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر بدتمیزی کروگے تو میں واپس چلی جاؤگی اور کسی ایک کی وجہ سے کانسرٹ میں موجود تمام اچھے لوگ جو انجوائے کرنے آئیں ہیں وہ بھی انجوائے نہیں کرپائیں گے۔

آئمہ کی ناراضی کے بعد کانسرٹ میں موجود ان کے مداحوں نے ’سوری‘ کے نعرے لگائے جس پر گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میں آپ کے لیے آئی ہوں تو پرفارم کرکے جاؤں گی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM