27 دسمبر ، 2021
بالی وڈ کے دبنگ خان سے عدالتی جنگ لڑنے والے فلمی ناقد اور اداکار کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے اداکار کو سانپ کے ڈسنے کے واقعے پر تبصرہ کیا۔
کمال راشد نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں واقعے پر طنزیہ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سانپ نے کام تو ٹھیک کیا تھا لیکن بیچارا خود ہی مرگیا کیونکہ سامنے والے میں زہر ہی اتنا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سلمان خان کو ان کے فارم ہاؤس میں سانپ نے ڈس لیا ہے لیکن چونکہ سانپ زیادہ زہریلا نہیں تھا اس لیے اداکار اسپتال سے ابتدائی طبی امداد ملنے کے بعد ڈسچارج کردیے گئے ہیں۔
سلمان خان آج اپنی 56ویں سالگرہ دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ پنویل کے فارم ہاؤس میں منارہے ہیں۔