2022 کن’5 ستاروں‘ کے لیے خوش قسمت سال ثابت ہوسکتا ہے؟

اجرام فلکی کے ماہرین نے اس برس 12 ستاروں میں سے 5 ستاروں کو منتخب کیا ہے—فوٹو فائل
اجرام فلکی کے ماہرین نے اس برس 12 ستاروں میں سے 5 ستاروں کو منتخب کیا ہے—فوٹو فائل

ہر سال کا آغاز لوگ اس امید سے کرتے ہیں کہ سالِ نو گزرے ہوئے برس سے بہتر ہو۔

کوئی بھی شخص یہ نہیں جانتا کہ نیا سال اس کے لیے کیسا ثابت ہوگا لیکن ہم آپ کو آج بتانے جارہے ہیں کہ ماہرین نے 2022 کے لیے کن ستاروں کو خاص قرار دیتے ہوئے ان کے لیے کیا پیش گوئی کی ہے۔

اجرام فلکی کے ماہرین نے اس برس 12 ستاروں میں سے 5 ستاروں کو منتخب کیا ہے، آئیے جانتے ہیں کہ ان ستاروں کے حوالے سے ماہرین کیا بتاتے ہیں۔

ثور:

فوٹو فائل
فوٹو فائل

ماہرین کے مطابق برج ثور والے افراد کے لیے 2022 ایک بہترین سال ثابت ہوسکتا ہے، ان کے لیے نئے سال میں روزگار کے بہت سے مواقع میسر ہوسکتے ہیں، انہیں لوگوں کی جانب محتاط انداز سے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

اسد:

فوٹو فائل
فوٹو فائل

برج اسد کے حامل افراد کے لیے 2022کافی مثبت چیزیں ہونے کی طرف اشارہ دے رہا ہے، یہ سال ان کے لیے بلاشبہ کسی نعمت سے کم نہیں ہوگا۔ ان کی زندگی کا یہ برس بہت سے نئے مواقع اور ترقیوں کا سال ثابت ہوسکتا ہے۔

میزان:

فوٹو فائل
فوٹو فائل

برج میزان کے لوگوں کے لیے نیا سال کئی بہترین مواقع لاسکتا ہے، اس سال آپ کو اپنی زندگی کی بڑی کامیابی بھی حاصل ہوسکتی ہے۔ یہ سال میزان کے لیے ایک خوش قسمت سال ہوگا۔

عقرب:

فوٹو فائل
فوٹو فائل

ماہرین کے مطابق 2022 میں برج عقرب سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنے مقاصد میں کسی بڑی رکاوٹ کا سامنا نہیں کریں گے، انہیں اس سال اپنے کیرئیر میں بھرپور کامیابی حاصل ہوسکتی ہے اس کے علاوہ یہ سال ان کے لیے ان کی پسندیدہ جاب ملنے کی طرف بھی اشارہ کررہا ہے۔

جدی:

فوٹو فائل
فوٹو فائل

جدی کے حامل افراد کے لیے 2022 میں شاندار نتائج برآمد ہوں گے، یہ سال ان کے لیے بہت اچھا ثابت ہوگا، جدی سے تعلق رکھنے والے اس سال بھی ترقی کی منزل کی جانب گامزن رہیں گے۔

آنے والے وقت میں آپ کے ستارے بلند ہوں گے اور بڑے کاموں میں قسمت آپ کا ساتھ دے گی۔

مزید خبریں :