گڑھی خدا بخش میں سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی برسی پر تعزیتی جلسے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف زرداری نے سرپرائز انٹری دی اور جلسے سے خطاب بھی کیا۔
خیال رہےکہ اس سے قبل پیپلز پارٹی نےکہا تھا کہ آصف زرداری طبیعت کی وجہ سے جلسے میں شرکت نہیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری آج اسلام آباد سےلاڑکانہ پہنچے اور گڑھی خدا بخش میں جاری جلسے میں پہنچ گئے۔
آصف زرداری نے اسٹیج پر پہنچ کر بلاول کو بوسہ دیا، دونوں نےکارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔